نیویارک(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹس کے مطابق صحافیوں کے حقوق کے حوالے سے نیویارک میں قائم کی گئی تنظیم ’’ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس‘‘ (سی پی جی) نے کہا ہے کہ سماجی رابطوں کی سائٹ ’’ ٹویٹر ‘‘ نے انڈین حکومت کے کہنے پر کشمیر کے بارے میں قریباً دس لاکھ ٹویٹس ڈلیٹ کر دیئے ہیں ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سی پی جے کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ ٹوئیٹر نے گزشتہ دو برسوں کے دوران کشمیر کے رہائشیوں کے کم از کم 100اکائونٹس بھی بلاک کر دیے جبکہ اس نے مزید اکاونٹس بند کرنے کی بھی رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔
تنظیم کی تحقیق میں کہا گیا کہ انڈین حکام کی طرف سے ٹویٹر کو کشمیریوں کے اکاونٹس بند کرنے کے حوالے سے نوٹسزکی اجرائیگی کا سلسلہ اگست 2017میں شروع ہو ا تھا اور اب تک اس حوالے سے چار ہزار سات سو بائیں نوٹسز بھیجے گئے ہیں جن میں سے 131پر باقاعدہ طور پر عمل درآمد کیا گیا۔