سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںقابض ایران نے ایک اور بلوچ نوجوان کو پھانسی دے دی

قابض ایران نے ایک اور بلوچ نوجوان کو پھانسی دے دی

دذاپ( ھمگــام نیوز)موصول اطلاعات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ (زاھدان) کی جیل میں ایک بلوچ نوجوان ایوب بہرامزئی کو پھانسی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 26 اکتوبر 2019 کی صبح کے وقت زاھدان جیل حکام نے ایک بے گناہ بلوچ نوجوان ایوب بہرامزئی کو پھانسی دیکر شہید کردیا۔

ایوب بہرامزئی کو ایک سال قبل قابض ایرانی پولیس نے کسی جھوٹے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ انکے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوب بہرامزئی کو ایرانی پولیس نے گھر میں گھس کر شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے۔ چند دن کے بعد وہ ضمانت پر رہا کیئے گئے تاہم ایک بار پھر ایوب بہرامزئی کو قابض ایرانی پولیس نے قریبی بازار سے گرفتار کرکے ان پر مزید جھوٹے الزام لگائے۔

زاھدان پراسیکیوٹر محمد مرزیہ نے عدالت سے ان کے سزائے موت کا حکم نامہ منظور کروایا اور 26 اکتوبر کو اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے زاہدان کی جیل میں نوجوان کو پھانسی دیکر شہید کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز