یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںایرانی جنرل کے ہاتھ امریکی فوجیوں سے زیادہ بلوچوں کے خون سے...

ایرانی جنرل کے ہاتھ امریکی فوجیوں سے زیادہ بلوچوں کے خون سے رنگے ہوئے تھے: حیربیار مری

لندن (ہمگام نیوز) متحدہ آزاد بلوچستان کے لیے سرگرم ممتاز بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے  امریکی فضائی حملے میں مارے جانے والے بدنام زمانہ پراکسی جنگوں کے سرغنہ اور امریکہ کی جانب سے ڈکلیئر کردہ عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شمار کئے گئے ایرانی پاسداران انقلاب کے زیلی تنظیم القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر سماجی رابطہ ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک مختصر مگر بامعنی رد عمل میں کہا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے ہاتھ عراق میں امریکی فوجیوں اور اس خطے میں دوسرے ممالک  کی عوام سے زیادہ  بلوچوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔

بلوچ رہنما نے اپنے ٹوئیٹ میں بلوچستان ایران نہیں ہے کا ہیشٹیگ بھی استعمال کیا۔

یاد رہے بلوچ رہنما موجودہ تحریک کا اب تک کی واحد بلوچ رہنما ہیں جس نے ہر دور اور ہر فورم پر بلوچ قومی جغرافیائی سرحدات، مفادات کیلئے معروضی مشکلات و مفادات سے بالاتر ہو کے کھل کر بلوچ قومی مفاد کی دفاع کیا ہے اور وہ اپنی دوٹوک موقف پیش کرنے میں ممتاز مقام رکھتے ہیں ۔
واضع رہے ایران کا عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدہ ہو یا تہران و اسلام آباد کا بلوچ قومی تحریک آزادی کے خلاف گٹھ جوڑ یا بلوچ عوام کی ایرانی قابض افواج کی جانب سے معاشی استحصال اور قتل و غارت گری ہو حیربیار مری نے بلا خوف و جھجک بلوچ قومی بیانیہ کی ترجمانی کرتے رہے ہے ۔
بلوچ رہنما نے رواں ہفتہ ایران اور پاکستان کو خطے کی امن کے لیے سرطان جیسے ناسور قرار دیتے ہوئے ایک مفصل بیان دیا تھا جسے سماجی رابطہ ٹوئیڑ پر ہندوستان، امریکہ، یورپ ،خلیجی ممالک، افغانستان اور دنیا کے تمام، پالیسی ساز اداروں اور پڑھنے والوں نے سراہا ہے اس بیان کو ٹوئٹر پر ان ایک ہزار پندرہ سو قارعین نے پسند کیا اور سینکڑوں اسے ری ٹویٹ کرکے آگے بڑھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز