شستون/ سراوان (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ششتون/ سراوان میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جابحق ہوگیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی زیر قبضہ مغربی بلوچستان کے شہر شستون / سراوان کے علاقے آسپیچ میں صبح کے وقت نا معلوم مسلح افراد نے مراد دہواری ولد محمد شریف کو ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔


