کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کی کٹھ پتلی صوبائی حکومت کی کابینہ نے بلوچستان کے پرائمری اسکولوں میں ناظرہ قران کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کے بل 2019 کے مسودہ کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایکٹ کی منظوری کے بعد ناظرہ قران کی تعلیم سرکاری اور نجی اسکولوں میں یکساں طور پر لازم ہوگی۔
کابینہ نے محکمہ تعلیم پرائمری میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی منظوری بھی دی ، جب کہ مختلف گریڈ کے اہلکاروں کی تقرری، تبادلوں اور انضباطی کارروائی کے اختیارات ڈویژن اور ضلعی افسران کو منتقل ہوں گے۔ واضح رہے آج پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے تعلیم سے متعلق پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ جامعات میں طلبا و طالبات کو تاریخ اور تصوف نہیں پڑھایا جاتا، اب تعلیمی نصاب میں تاریخ اور تصوف کو بھی شامل کیا جائے گا۔


