سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںعالمی و علاقائی انسانی حقوق کے ادارے 26 جون 2018 سے قابض...

عالمی و علاقائی انسانی حقوق کے ادارے 26 جون 2018 سے قابض فوج کے ہاتھوں اغواء ناصر حسین کی بازیابی میں کردار ادا کریں: اہل خانہ کی اپیل

حب چوکی (ہمگام نیوز) 26 جون 2018 کو مقبوضہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی کورٹ روڈ سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری اغواء کا ہونے والے بلوچ فرزند ناصر حسین ولد غلام حسین کے اہل خانہ نے ان کی با حفاظت بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی جرم میں ملوث ہے تو ریاستی آئین و قانون کے مطابق اس پر فرد جرم عائد کی جائے اور عدالت میں پیش کرکے سزا دی جائے مگر یوں کسی کو غائب کرکے سالوں اقوبت خانوں میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانا انسانیت اور عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے ہزاروں کی تعداد میں بلوچ فرزندوں کو بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اغوا کیا گیا ہے اور ان میں سے کئی افراد کی مسخ شدہ لاشیں بھی موصول ہوئی ہیں۔

جب سے بلوچستان میں لوگوں کے اغواء کا سلسلہ شروع ہوا ہے، مغویان کے اہل خانہ وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز کے نام سے ایک تنظیم کی بنیاد رکھی ہے جو ان افراد کے لیے احتجاج کرتے ہوئے آواز اٹھاتی ہے، یہ احتجاج پچھلے ایک دھائی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز