چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریں7 سال سے لاپتہ خاران کے رہائشی آصف بلوچ کو بازیاب کیا...

7 سال سے لاپتہ خاران کے رہائشی آصف بلوچ کو بازیاب کیا جائے، آصف بلوچ کے فیملی کی اپیل۔

خاران (ہمگام نیوز) خاران کے رہائشی آصف بلوچ جس کو 27 اپریل 2013 کو پاکستان کے فورسز سمیت ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے خاران کے علاقے گروک سے آغوا کیا تھا جو تاحال بازیاب نہ ہو سکا۔

گزشتہ 7 سالوں سے آصف بلوچ کی فیملی بہت تکلیف کرب اور اذیت سے گزر رہی ہے اس اذیت کو دور کرنے کے لیے وہ مختلف سرکاری اور نام نہاد انسانی حقوق کے اداروں کا چکر لگا چکے ہیں لیکن تاحال آصف بلوچ لاپتہ ہے۔

آصف بلوچ کے خاندان نے اپنی دسترس میں تمام اداروں اور اشخاص سے اپیل کی ہے کہ وہ آصف بلوچ کے بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور آصف بلوچ کو جلد بازیاب کروانے میں اہل خانہ کی مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز