دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںگوڈو خان بگٹی کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے : لواحقین...

گوڈو خان بگٹی کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے : لواحقین کی اپیل

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) 5 دسمبر 2012 کو مقبوضہ بلوچستان میں میشن روڈ کوئٹہ سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے گوڈو خان بگٹی ولد دلدار خان بگٹی کے لواحقین نے اپیل کی ہے کہ گوڈو خان بُگٹی کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے ۔

لواحقین نے مزید کہا ہے کہ اگر مغوی پر کوئی الزام ہے تو اُسے ریاست کی ہی عدالت میں پیش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں، مگر بغیر کسی عدالتی و قانونی کاروائی کے کسی کو اس طرح سے لاپتہ کرنا انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی ہے۔

لواحقین نے ملکی و غیرملکی انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہزاروں کی تعداد میں مغوی بلوچوں کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز