سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںتمپ سے زامران جانے والی مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا...

تمپ سے زامران جانے والی مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دو افراد ہلاک

تمپ(ہمگام نیوز) اطلاعات ہے کہ تمپ سے زامران جانے والی مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی یے جس میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کے مسلح حملے میں ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان تمپ کے علاقے کلبر شہاب ڈک جاہ کے مقام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہیں۔
مسلح افراد کے درمیان فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب وہ زامران سے تمپ کی جانب جارہے تھے ۔
زرائع کے مطابق اس دوران مسلح جھڑپ میں کچھ لوگوں کے زخمی حالت میں فرار ہونے کی باز گشت چل رہی ہیں۔ جبکہ ان کے دو ساتھی نواز ولد سید پل آباد تمپ اور اصغر ولد مجید پل آباد تمپ ہلاک ہوگئے۔
زرائع کے مطابق حملہ آور ہلاک شدہ افراد کے متعدد ہتھیاروں کو بھی اپنے قبضہ میں لے لیا ہے، جن میں کلاشنکوف اور موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔ واضع رہے کہ دو دن پہلے مسلح ڈیتھ اسکواڈ کے حملے میں پانچ بلوچ فرزند شہید کیئےگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز