مچھ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مچھ سے 21 مئی 2018 کو قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے عبدالحئی کُرد ولد جمعہ خان کی اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ عبدالحئی بے قصور ہے اُسے فوری طور پر بازیاب کیا جائے ۔
اہلخانہ نے مزید کہا ہے کہ اگر عبدالحئی کُرد ولد جمعہ خان پر ریاستی اداروں کی طرف سے کوئی جُرم عائد ہے تو اُسے فوری پر ریاست کے ہی عدالتوں میں پیش کر کے انصاف کے تقاضے پوری کیئے جائیں اس طرح کسی کو جبری طور پر اغواء کرکے ٹارچر سیلوں میں رکھنا انسانی حقوق کی شدید پامالی ہے
عبدالحئی کرد کی اہلخانہ نے ملکی اور غیر ملکی انسانی حقوق کی علمبرداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عبدالحئی کُرد سمیت تمام بلوچ مغوی افرادوں کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرکے انسانی ہمدردی کی ثبوت دیں