شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںکیچ سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں بلوچ طالب علم اغواء

کیچ سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں بلوچ طالب علم اغواء

کیچ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے نوجوان طالب علم کو جبری طور پر اغواء کرلیا۔

ضلع کیچ میں سنگانی سر کے مقام پر قابض پاکستانی فوج چھاپہ مار کر بلوچ طالب علم کو اغواء کرکے فوجی کیمپ منتقل کر دیا۔

فورسز کے ہاتھوں جبری طور اغواء ہونے والے طالب علم کی شناخت میران ولد کریم کے نام سے ہوئی جن کو تربت سنگانی سر سے زبردستی اغوا کیا گیا۔

واضح رہے مقبوضہ بلوچستان میں طویل عرصے سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے جانب سے سیاسی، سماجی اور ادبی کارکنوں سمیت عام شہریوں کو گرفتاری کے بعد اذیت خانوں میں منتقل کردیا جاتا ہے جن میں سے درجنوں افراد بعد میں کئی مہینے اور سال غائب رہنے کے بعد بازیاب بھی ہوتے ہیں، تاہم ہزاروں کی تعداد میں جبری طور پر اغوا ہونے والوں کی مسخ شدہ لاشیں بھی برآمد ہوتی ہیں اور ہزاروں کی تعداد سالوں غائب رہنے کے بعد بازیاب بھی نہیں ہوتے اور ان کے آئل خانہ اذیت کا شکار رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز