اھواز ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق عرب اکثریتی ایرانی صوبے خوزستان کے مرکزی شہر اھواز میں قابض ایرانی حکومتی سکیورٹی اداروں نے وسیع پیمانے پر گرفتاریاں کیں۔
تفصیلات کے مطابق الاحواز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے انفارمیشن سینٹر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض ایرانی حکومت نے دارالحکومت اہواز میں سماجی کارکنوں، شاعروں اور دیگر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کی بڑی تعداد میں گرفتاریاں کیں۔ پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قابض سکیورٹی فورسز نے حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوئے پارٹی کے چند دوستوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گھر اور پارٹی دفتر میں سیل فون اور کیمرے سمیت ذاتی املاک ضبط کرلیا، جبکہ عباس فرہاد الچلداوی، جمعہ السواری اور خزعل الحیدری سمیت کئ کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔