جمعه, جنوري 10, 2025
Homeخبریںچابہار میں میں پیٹرول سے بھری گاڑی الٹنے سے ایک بلوچ نوجوان...

چابہار میں میں پیٹرول سے بھری گاڑی الٹنے سے ایک بلوچ نوجوان جانبحق

 

چابہار ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر چابہار کے علاقے آروبازار میں ایرانی پیٹرولیم کے کاروبار سے منسلک ایک بلوچ نوجوان کی پیٹرول سے بھری گاڑی الٹنے سے نوجوان جانبحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق چابہار سے تعلق رکھنے والے ایرانی تیل کے کاروبار سے منسلک بلوچ نوجوان نظیر ولد مرزا جو کہ گزشتہ روز اپنی گاڑی میں تیل لادھ کر مکران سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں فروخت کرنے کے لئے نکلا تھا، راستے میں پولیس کی ناکہ بندی دیکھتے ہوئے نوجوان نے گاڑی بھگادی، آروبازار کے قریب پہنچتے ہی تیزی رفتاری کے وجہ سے گاڑی الٹ گئی اور پٹرول کے لوڑ کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی جس سے گاڑی کا ڈرائیور نظیر ولد مرزا جھلس کر جانبحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز