کوئٹہ (ہمگام نیوز)جبری طور پر اغوا ہونے والے بلوچوں کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ 16 فروری کے دن اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کی پاکستان آمد کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
تنظیم نے اپنے احتجاج کے اعلان کے ساتھ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ 16 فروری کے ہونے والے ان کے احتجاج میں شرکت کرکے اس احتجاج کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں اور جبری طور پر اغواء ہونے والے بلوچوں کے لیے موثر آواز اٹھائیں۔