سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںلورالائی میں گزشتہ چند ماہ میں مختلف واقعات

لورالائی میں گزشتہ چند ماہ میں مختلف واقعات

لورالائی(ہمگام نیوز)گذشتہ دنوں لورالائی ڈی جی خان قومی شاہراہ میختر کے قریب چچلو کے مقام پر نامعلوم افراد نے کو چ روک کر دو پولیس اہلکاروں اور فورسز کے دو اہلکاروں کو قتل کر دیا اس دوران دیگر گا ڑیوں سے تین سر کاری اہلکاروں کو اغوا بھی کیا لیکن تا حال ان کو با زیاب نہیں کیا جا سکا ۔یاد رہے گذشتہ چند ماہ میں لورالائی کے مختلف علاقوں میں سنگین وارداتیں ہو ئی ہیں جس میں چچلو چیک پو سٹ پر حملہ کر کے 7فورسز کے اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا زڑہ لیویز چو کی پر حملہ کر کے تھا نے کو آگ لگا کر اسلحہ چین لیا گیا ۔تنگ لیویز چیک پو سٹ کے قریب پو لیس گا ڑی پر حملہ کر کے ضلع شیرانی کے ڈی پی او کو شدید زخمی کیا گیا اور تین پو لیس اہلکا روں کو ہلاک کیا گیا افغا ن مہا جر کیمپ میں ایک NGOکی گا ڑی کو نقصان جبکہ عملے کو شدید زخمی کر دیا گیا قلعہ سیف اللہ روڈ پر پی ٹی سی ایل کے پا نچ آفیسران اور ملازمین کو اغوا کیا جنہیں ایف سی نے دو ہفتوں کے بعد با زیاب کرایا۔ مرغہ کبزئی کے علا قے میں پو لیواہلکا روں اور لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغوا کیا گیا جن میں دو کو شہید کیا گیا اور اپریشن میں دو دہشت گر دوں کو ما را گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز