چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںپنجاب یونيورسٹی میں پشتون و بلوچ طلباء پر دہشت گرد تنظيم جماعت...

پنجاب یونيورسٹی میں پشتون و بلوچ طلباء پر دہشت گرد تنظيم جماعت اسلامی کا بدترین تشدد

لاہور (ہمگام نیوز)آمدہ اطلاعات کے مطابق لاہور میں پنجاب یونيورسٹی میں دہشت گرد تنظیم جماعت اسلامی کے غنڈوں نے آج ایک دفعہ پر یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول کو سبوتاژ کرتے ہوئے بلوچ اور پشتون طلباء پر حملہ کرکے ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے کئی بلوچ و پشتون طلباء زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی انتظاميہ اور پوليس بھی دہشت گرد تنظيم کی پشت پناہی کرتی رہیں جہاں نہتے بلوچ و پشتون طلباء پر ڈنڈے برسائے گئے اور آزادانہ طور پر پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے خنجر بھی استعمال ہوئے۔ واقع کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی جہاں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ یونیورسٹی کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکار بھی براہ راست طلبا پر تشدد کررہے ہیں۔

بلوچ اور پشتون طلباء نے اعلی حکام سے معصوم پشتون و بلوچ طلبا کے تعلیمی کیرئیر کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہمارے لئے تعلیم کے بھی دروازے بند کروانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز