شنبه, نوومبر 30, 2024
Homeخبریںچین میں کرونا وائرس کی تباہی کے بعد ایک نئے وائرس سے...

چین میں کرونا وائرس کی تباہی کے بعد ایک نئے وائرس سے چائنیز کی ہلاکت شروع

بیجنگ ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے بعد چین میں نیا وائرس سر اٹھانے لگا۔
مزید تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان سے اٹھنے والا کورونا وائرس دنیا بھر میں تباہی مچا رہا ہے۔  تباہی کا یہ سلسلہ ابھی تھما نہ تھا کہ چین میں ہی ایک نئے وائرس نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ چین میں اٹھنے والے نئے وائرس کو ہنٹا وائرس کا نام دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ چین کےصوبے حنان سے اٹھنے والی وبا ہنٹا وائرس سے ایک چینی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق ہنٹا وائرس سے ایک شخص جان کی بازی ہار چکا، جبکہ دیگر 32افراد میں اس وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس بھی کورونا وائرس جیسا خطرناک ہے اور ایک دوسرے کو چھونے سے منتقل ہوتا ہے۔ اس بات کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ان 32 افراد میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ ہونے کے باعث یہ وائرس پھیلا ۔

یہ بات بھی قابل غور رہے کہ گلوبل ٹائمز کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ یہ وبا چوہوں سے اٹھی ہے۔ ہنٹا وائرس کی علامات میں سر میں درد، پٹھوں کا درد، سر چکرانا، اور سردی لگنا شامل ہے۔ ہنٹا وائرس کے باعث بھی مریضوں کو سانسن لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔ واضح رہے دنیاں بھر میں چار لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 15 ہزار سے زائد افرااد اس خطرناک وائرس سے جان بحق ہو چکے ہیں۔

چین کورونا وائرس نے چین کے بعد اٹلی سمیت پوری دنیا میں تباہی مچائی تھی ۔ جن میں ترقی یافتہ ممالک زیادہ تباہی کا شکار ہوئے۔
تاہم اب چین میں کورونا وائرس کے بعد ایک ہنٹا وائرس بھی سر اٹھانے لگا ہے جس سے پہلے ہلاکت ہو چکی جبکہ 32 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز