شنبه, نوومبر 30, 2024
Homeخبریںفرانس میں کرونا وائرس نے ایک دن میں 186 افراد کی جانیں...

فرانس میں کرونا وائرس نے ایک دن میں 186 افراد کی جانیں لیں

پیرس (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق فرانس میں کرونا وائرس سے کل سوموار کے روز 186 افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانس میں ایک دن میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے جس کے بعد مجموعی اموات 860 ہوگئی ہیں۔

فرانسیسی وزیر صحت اولیویہ فیران نے بتایا کہ ملک میں کرونا کے باعث 19،856 متاثرہ مریضوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ ان میں سے 8675 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں لائے گئے 2082 افراد کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

دریں اثناء فرانسیسی وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے فرانس میں عائد کی گئی بندش مزید کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لوگوں کے میل جول کو کم کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر شہر میں مکمل کرفیو نہیں لگایا جاسکتا تاہم یہ فیصلہ مقامی حکام کو کرنا ہے۔

اتوار کے روز فرانسیسی پارلیمنٹ نے ایک بل منظور کیا جس کے تحت کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دو ماہ کی “ہیلتھ ایمرجنسی” نافذ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اتوارکی شام فرانس میں اسپتال میں داخل وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7،240 تک پہنچ گئی، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 674 ہو گئی تھی۔ ان میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں میں186 اموات کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز