دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںنا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زھکلوت کا رہائشی جانبحق

نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زھکلوت کا رہائشی جانبحق

زاھدان ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زھکلوت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق ہوگیا۔

ـتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 2 اپریل کو رات 9 بجے کے قریب زھکلوت میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پیجوٹ گاڑی پر فائرنگ کرکے عباس بامری ولد دادمحمد ساکن چاہ جمال زھکلوت کو قتل کر دیا۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
ـ
یاد رہے کہ 27 مارچ 2020 کو عباس بامری کا ایک رشتہ دار علی بامری کو اسی طرح نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ اس سے پہلے اسی خاندان کے 3 اور افراد کو سپاہ پاسداران انقلاب IRGC نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا۔ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز