یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںاسپین بولدک، وت میلہ میں بم دھماکہ 4 افراد جانبحق، متعدد زخم

اسپین بولدک، وت میلہ میں بم دھماکہ 4 افراد جانبحق، متعدد زخم

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز عصر کے وقت افغانستان کے سرحدی شہر سپین بولدک وت میں میلے کے دوران بم دھماکہ ہوا ہے۔ بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جانبحق ہوگئے جب کہ دیگر درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

آخری اطلاعات کے مطابق دھماکے کی جگہ اور ملحقہ علاقے کو افغان پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپین بولدک ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔

افغان ذرائع کے مطابق اب تک اس واقعے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز