یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںمیرے بیٹوں کو بازیاب کیا جائے، سماعت و گویائی سے محروم والد...

میرے بیٹوں کو بازیاب کیا جائے، سماعت و گویائی سے محروم والد کا اپیل

کوئٹہ (ہمگام نیو) پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء کیے گئے میرے بیٹے عبدلباقی اور عبدلحیات کو بازیاب کیا جائے، بزرگ والد کا اپیل۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ عبدالباقی ولد کریم بخش کو 19 اکتوبر 2013 نیچاری آباد بڑو کوئٹہ بلمقابل کیچی پولیس تھانہ سے جب کہ ان کے بھائی عبدالحیات کو 5 فروری 2015 کو ان کے گھر واقع بڑو سے ریاستی فورسز نے اغواء کرکے انہیں اپنے ساتھ لے گئے جن کا ابھی تک کوئی حال نہیں۔

سماعت و گویائی سے محروم والد نے حکومت اور ملکی اداروں سے اپنے بیٹوں کی بازیابی کے لئے اپیل کرتے ہوے کہا کہ ان کے دونوں بیٹوں کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

واضع رہے پاکستانی ریاست کے اپنے ہی بنائے ہوئے قانون میں شہریوں کے حقوق درج ہیں۔ جس میں واضع طور پر بیان کیا گیا  ہے کہ کسی فرد پر جرم ثابت نہ ہونے تک اسے قید رکھنا اور اس پر تشدد کرنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کے منافی ہے کیونکہ آئین کے مطابق ریاست کے ہر فرد کو اپنی زندگی آزادی سے گزارنے کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز