یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریں29 نومبر 2019 کو قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے والا...

29 نومبر 2019 کو قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے والا نوجوان تاحال بازیاب نہ ہوسکا

 

پروم (ہمگام نیوز) 29 نومبر 2019 کو قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے والا نوجوان تاحال بازیاب نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق محمد ولد غلام حسین کو قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل پروم کے علاقے کلشن سے اغواء کرکے لاپتہ کیا تھا جو پانچ مہینے گزرنے کے باوجود تاحال بازیاب نہ ہوسکا اور نہ ہی اس کو کسی عدالت میں پیش کیا گیا جو عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ مغوی پروم کے علاقے کلشن ہی کا رہائشی ہے۔

پاکستانی قانون کے مطابق بھی اگر کسی کو شک یا کسی گناہ کی پاداش میں گرفتار کیا جاتا ہو اس کو بھی 24 گھنٹوں کے اندر اندر کسی عدالت میں پیش کرکے اس پر فرد جرم عائد کرنا ضروری ہے مگر بد قسمت بلوچستان اور اس کی عوام کے لئے قابض پاکستان کے سامنے کوئی عالمی قانون حیثیت رکھتی ہے اور نہ ہی اس کی اپنی ریاستی آئین و قانون کوئی اہمیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز