یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںخلیج فارس میں امریکی بحری جہازوں کو ہراساں کرنے والی ایرانی مسلح...

خلیج فارس میں امریکی بحری جہازوں کو ہراساں کرنے والی ایرانی مسلح کشتیوں کو نشانہ بنانے کے احکامات جاری

 

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز واشنگٹن اور تہران کے مابین کشیدگی ایک بار پھر بھڑک اٹھی جب ایران کے پاسداران انقلاب نے خلائی سیٹلائیٹ لانچ کیا جس سے ملک کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے اور ان میزائلوں کو اس سیٹلائیٹ کے ذریعے رہنمائی فراہم کی جاسکتی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحری جہازوں کو ہراساں کرنے والی ایرانی مسلح کشتیوں (گن بوٹ) کو “نشانہ بنا کر تباہ کرنے” کی دھمکی دی تھی۔ سپاہ پاسداران انقلاب کے لئے یہ پہلا آغاز تھا، جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ماہرین نے اس سیٹلائیٹ کو ایک خفیہ فوجی خلائی پروگرام کے طور پر بیان کیا ہے جو ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی نشوونما کو تیز کرسکتا ہے، جو امریکہ اور بین الاقوامی تنقید کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔صدر ٹرمپ کے اعلی سفارتکار نے ایران پر امریکی قراردادوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے امریکہ کی بحریہ کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ اگر خلیج فارس میں ایرانی مسلح کشتیاں ہماری بحری جہازوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کریں تو ان کو نشانہ بناکر تباہ کردیا جائے”۔

اس سے پہلے امریکی بحریہ نے اطلاع دی تھی کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی 11 مسلح کشتیوں (گن بوٹوں) نے خلیج فارس میں امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے جہازوں کے لئے “خطرناک اور ہراساں کرنے والے طریقے” انجام دئیے ہیں۔امریکی بحریہ نے ایرانی کشتیوں کو انتباہ کرنے کے لئے طرح طرح کے ذرائع استعمال کئے جس کے بعد وہ وہاں سے چلے گئے۔

بدھ کے روز پینٹاگون میں جوائینٹ چیفس آف اسٹاف کے وائس چئیرمین، امریکی جوہری اور خلائی افواج کے ایک سابق کمانڈر جنرل جان ہائیٹن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئیٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایران مشرق وسطیٰ امریکی فوج کی بھاری موجودگی کو اپنی سلامتی کے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔

پینٹاگون کی نیوز کانفرنس میں جب صدر ٹرمپ کی ٹوئیٹ کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں بے کہا کہ صدر نے ایرانیوں کو ایک اہم انتباہ جاری کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ جس بات پر صدر ٹرمپ زور دے رہے تھی وہ یہ ہے کہ ہمارے تمام جہاز اپنا دفاعی حق رکھتے ہیں۔

یہ تمام تر ماحول اس واقعے کے بعد بنا جس میں ایران کی 11 مسلح کشتیاں خلیج فارس میں کویت کے قریب امریکی بحری جہاز کے انتہائی قریب چکر لگانے لگیں۔ امریکی نیوی کے مطابق ایرانی حراساں کرنے والی مسلح کشتیاں جہاز کے بہت ہی قریب آئیں۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ وہ کشتیاں صرف چند فرلانگ کی دوری پر رہیں جو ایک خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ عمل کے طور پر لیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز