چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںبولان: تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے کانوائے پر بم...

بولان: تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے کانوائے پر بم حملہ وفائرنگ، ہلاکتوں کی اطلاعات

بولان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان میں بلوچ مزاحمت کاروں نے تیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنی پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلح بلوچ مزاحمت کاروں نے بولان کے علاقے پیر غیب میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے کانوائے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کرنے کے بعد کانوائے پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب قابض پاکستانی فورسز کے اہلکار کمپنی کے انجنیئرز اور لیبر کو لے کر کیمپ سے نکل کر سروے کیلئے جارہے تھے جہاں مسلح افراد پہلے سے گھات لگا کر مورچہ زن تھے۔

مقامی زرائع کے مطابق بم حملے میں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جس کے بعد گھات لگائے مسلح افراد نے کانوائے پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا ۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستانی اہلکاروں پر ہونے والے حملے میں کمپنی کے انجینئرز، ملازمین اور ان کی سیکیورٹی پر معمور فوجی اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

تاہم فوری طور پر ریاستی سطح پر واقع کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس واقع کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز