کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مند میں چکاپ کئور کے مقام پر ایف سی چوکی پر حملہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مند چکاپ کئور میں قائم ایف سی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے اسنائپر رائفل اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کر دیا ہے۔
علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حملے میں پاکستانی فوج کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آخری اطلاعات تک حملے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے مگر مذکورہ علاقوں میں اکثر و بیشتر بلوچ آزادی پسند مزاحمتکار پاکستانی فوج پر حملے کرتے رہے ہیں۔