Homeخبریںکیچ گھر پر مسلح افراد کا دھاوا، دو افراد اغواء،جھل مگسی سے...

کیچ گھر پر مسلح افراد کا دھاوا، دو افراد اغواء،جھل مگسی سے مغوی سکول چپراسی کی نعش برآمد

کیچ / جھل مگسی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند، بلوچ آباد میں گزشتہ رات مسلح افراد نے ایک گھر پر دھاوا بول کر دو افراد کو اغواء کر لیا، جبکہ گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور ہراساں کیا۔

ذرائع کے مطابق، مسلح افراد رات گئے گھر میں داخل ہوئے اور وہاں موجود دو افراد، حمود ولد محمد جان اور سلطان ولد عثمان، کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ واقعے کے دوران خواتین اور بچوں پر بھی تشدد کیا گیا۔

واضح رہے کہ اغواء ہونے والے حمود اس سے قبل بھی جبری گمشدگی کا شکار ہو چکے ہیں۔

لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کارروائی میں ملوث مسلح افراد کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ ایک مسلح گروہ سے تھا، جسے مقامی سطح پر ’’ڈیتھ اسکواڈ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

دوسری جانب جھل مگسی کے تحصیل گنداوہ کوٹڑہ کھاری اسکول کے چپراسی رشید کو نامعلوم مسلح افراد نے گزاستہ ہفتے سکول سے اغوا کرکے لے گئے تھے ،آج ان کی تشدد زدہ نعش پھینک دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز