یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںسانحہ ڈنُّک کے خلاف سول سوسائٹی بارکھان کی جانب سے احتجاج، برمش...

سانحہ ڈنُّک کے خلاف سول سوسائٹی بارکھان کی جانب سے احتجاج، برمش کو انصاف دو کے نعرے

 

بارکھان (ہمگام نیوز)سانحہ ڈنُّک کے خلاف اور بلوچ شیر زال شہید ملک ناز و ان کی چار سالہ زخمی بیٹی کو انصاف کی فراہمی کے بارکھان میں احتجاج کیا گیا۔ احتجاج بارکھان کی سول کی جانب سے منعقد کی گئی تھی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی حصہ لیا۔
ریلی سے شرکاء نے خطاب کیا اور کہاہے کہ راتوں رات بنائی جانے والی اور اقتدار سونپ دی جانے والی حکمران جماعت کےدہشتگردوں اور مسلح عناصر نے رات کی تاریکی میں تربت ڈنک کے مقام پر دیوار پھلانگتے ہوئے گھر میں گھس کر ڈکیتی اور چوری کےدوران مزاحمت پر ایک بلوچ خاتون کو شہید کردیا اور ان کی چار سالہ معصوم بیٹی کو گولیاں مار کر زخمی کردیا جو تاحال کراچی میں زیر علاج ہے۔

بر سر اقتدار پارٹی کے دہشتگردوں اور مسلح جتھوں نے نہ صرف ظلم و جبراور تشدد کی انتہا کردی ہے
بلکہ بلوچی رسم و رواج اور انسانیت کے اقدار کو پاؤں تلے روند کر دہشتگردوں اور مسلح غنڈہ گرد عناصر کی سرپرستی کرنے والوں نے اپنے منہ پرسیاہی مل دی ہے۔

چونکہ بلوچستان کی عوام کو بخوبی علم ہےکہ سر بازار دھندھنانے پھرتے کلاشنکوف اور جدید اسلحہ سے لیس مسلح جھتوں کو کس کی سرپرستی حاصل ہے، اور انکے پاؤں کے نشانات کہاں اورکس کےآنگن میں ملتےہیں اور ان کوکس کی آشیرباد حاصل ہے۔

اس طرح کے انسانی روایت کش عمل پربزدلانہ ومجرمانہ خاموشی قابل ندامت ہے ان حکمرانوں کےلئے جوبلوچستان میں امن کے داعی قوتیں جو روایت داری کادعوٰی کرتےہیں جبکہ عوام اورنہتےمعصوم بچوں وخواتین پرحملہ قابل تشویش ،وہشیانہ غنڈہ گردانہ اور دہشت گردانہ عمل ہے۔

ریلی جو سول ہسپتال سے شروع ہوئی بارکھان کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسہ کی صورت میں اختتام پزیر ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز