چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی...

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کر دی

نیویارک (ہمگام نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے پر مذمتی بیان جاری۔سلامتی کونسل کے بیان میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں ملوث عناصر، انکے سہولت کاروں، معاونین اور حامیوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ بیان کا مطالبہ چین نے کیا تھا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ سلامتی کونسل کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر اس مذمتی بیان کی حمایت کی اور پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔

جاری کردہ بیان میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں سمیت پرائیویٹ سیکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی، حملہ آوروں، سہولت کاروں، معاونین اور حامیوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ سیکرٹری جنرل، صدر جنرل اسمبلی اور کئی ممالک پہلے ہی شدید مذمتی بیان جاری کر چکے ہیں۔پاکستان واضح طور پر کہہ چکا ہے کہ کراچی حملے کے واقعے میں بھارتی خفیہ ادارے ملوث ہیں۔ سلامتی کونسل کی جانب سے مذمتی بیان عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی انسداد دہشتگردی حکمت عملی کی تائید کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی زمہ داری جیئند گروپ  نے قبول کی تھی۔ اس حملے میں تنظیم کے چار حملہ آور شہید جبکہ دیگر تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز