سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںپنجگور ڈکیتی کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی

پنجگور ڈکیتی کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی

پنجگور(پمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ پنجگور کے علاقے تسپ اور پروم میں ڈکیتی کے دو مختلف واقعات میں دوران مزاحمت دو افراد زخمی۔

تفصلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ میں گاڑی سوار نامعلوم مسلح ڈاکووں نے ثناءاللہ نامی شخص سے بولان گاڑی چھین لی اور دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔

 

ایک دوسرے واقعے میں  پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے پروم کپ میں نیاز نامی شخص سے ایرانی پک اپ گاڑی اور بیس ہزار روپے نقدی چھین لی۔ ڈاکوؤں نے دوران مزاحمت فائرنگ کرکے اسے بھی زخمی کردیا۔  دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ تسپ پولیس اسٹیشن کے زیر کنٹرول علاقوں میں جرائم کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ عوام دن دہاڑے چوری اور رہزنی کی وارداتوں خصوصاً راتوں کو ہونے والی فائرنگ سے شدید عدم تحفظ کا شکار ہوکر خوفزدہ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز