مستونگ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقے شیرین آب روڑ پر نامعلوم مسلح افراد کی پولیس کے موبائل گاڑی پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل شبیر احمد اور ڈرائیور کلیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبعی امداد دینے کیلئے نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال میں منتقل کردیا گیا تاہم فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے تفتیش شروع کردی۔


