دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںبیٹے ظفراللہ بنگلزئی کو رہا کرکے ہمیں اس اذیت کی زندگی سے...

بیٹے ظفراللہ بنگلزئی کو رہا کرکے ہمیں اس اذیت کی زندگی سے نجات دلائی جائے: والدہ کی اپیل

 

کوئٹہ(ہمگام نیوز) 10 سال سے جبری اغواء ہونے والے میرے بیٹے ظفراللہ کو رہا کر کے ہمیں اس اذیت کی زندگی سے نجات دلائی جائے: والدہ کی اپیل

10 سال پہلے 13 جولائی 2010 کو قابض پاکستانی فوج نے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے اسپیلنجی تحصیل دشت سے ظفر اللہ بنگلزئی ولد فاضل محمد بنگلزئی کو جبری طور پر اغواء کرکے انہیں ریاستی عقوبت خانوں میں منتقل کردیا جو 10 سال مکمل ہونے کے بعد بھی بازیاب نہ ہو پائے۔

طویل عرصے سے جبری اغواء کے شکار ظفراللہ بنگلزئی کے خاندان کے لوگ خاص طور پر انکے والدین ان کی گمشدگی سے ذہنی اذیت و بے چینی کا شکار ہیں۔

اپنے بیٹے کی اغواء کو دس سال مکمل ہونے پر بوڑھی والدہ نے اپنے ایک پیغام میں اپیل کی ہے کہ ہمیں ملکی قوانین کے مطابق انصاف فراہم کیا جائے اور ہمیں اس اذیت کی زندگی سے نجات دلایا جائے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ میرے بے گناہ بیٹے کو جلد از جلد بازیاب کرکے ہمیں ذہنی اذیت سے نجات دلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز