شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںسی آئی اے کیلیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایران نے ایک...

سی آئی اے کیلیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایران نے ایک شخص کو سزائے موت دے دی ہے

 

تہران(ہمگام نیوز) ایران نے امریکی انٹیلیجنس ادارے سی آئی اے کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت دے دی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق رضا عصغری ایرانی وزارت دفاع کے ایرو اسپیس ڈیویژن کے لیے کام کرتے تھے اور وہ چار برس قبل ریٹائر ہو گئے تھے، ان کی سزائے موت پر گزشتہ ہفتے عملدرآمد کیا گیا تاہم اس بارے میں ایرانی عدلیہ نے خبر آج بروز منگل جاری کی۔

ان پر الزام تھا کہ انہوں نے رقوم کے عوض سی آئی اے کو ایرانی میزائل پروگرام سے متعلق حساس معلومات فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز