جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںایران میں مظاہروں میں حصہ لینے پر تین افراد کو پھانسی کی...

ایران میں مظاہروں میں حصہ لینے پر تین افراد کو پھانسی کی سزا افسوس ناک ہے: ٹرمپ کی فارسی میں ٹویٹ

ایران میں مظاہروں میں حصہ لینے پر تین افراد کو پھانسی کی سزا افسوس ناک ہے: ٹرمپ کی فارسی میں ٹویٹ

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز فارسی زبان میں کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا کہ مظاہروں میں شرکت کی پاداش میں ایران میں تین افراد کو پھانسی افسوسناک اور بدقسمتی ہے، اس طرح کی سزائیں پوری دنیا کے لیے افسوس کا باعث ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فارسی ٹویٹ میں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرکہا کہ ایران میں مظاہروں میں حصہ لینے پر تین افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ انہیں کسی بھی وقت سزائے موت دینے کی توقع کی جارہی ہے۔

ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ان تینوں افراد کی پھانسی دنیا کے لیے بدقسمتی کا پیغام ہے اور ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہئے۔

ادھر ایران میں سوشل میڈیا پر شہریوں نے پھانسیوں کے خلاف ایک سماجی مہم چلائی تھی، منگل کے روز پھانسی کے خلاف شروع کی گئی مہم ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھی۔

بین الاقوامی تنظیموں اور ممتاز ثقافتی اور فنکارانہ شخصیات نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ایرانی کارکنوں کی پھانسی کی مذمت اور سوشل میڈیا پر پھانسی کے خلاف جاری مہم کی حمایت کی ہے۔

خیال رہے کہ منگل کے روز ایران کی ایک انقلاب عدالت نے امیر حسین مرادی، سعید تمجیدی اور محمد رجبی کو امریکی خفیہ اداروں کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز