سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںٹرمپ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ارکان کا امریکا میں داخلہ...

ٹرمپ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ارکان کا امریکا میں داخلہ ممنوع قرار دینے پر غور کر رہا ہے

 

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکا میں وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے حوالے سے کسی چیز کو خارج از امکان قرار نہیں دیتے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان کیلی میکنینی نے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کا امریکا میں داخلہ ممنوع قرار دینے پر غور کر رہے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق اگر ایسا ہوا تو اس اقدام کے بڑے اور دو رس نتائج سامنے آئیں گے اس لیے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی میں تقریبا 9.2 کروڑ ارکان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز