یکشنبه, جنوري 12, 2025
Homeخبریںتربت: دھماکے میں ایک شہری جاں بحق بچے سمیت 7 افراد زخمی

تربت: دھماکے میں ایک شہری جاں بحق بچے سمیت 7 افراد زخمی

تربت(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت میں ہونے والے دھماکے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ بچے سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکہ شہید فدا چوک سے آگے بلوچستان آٹوز کے سامنے ہوا جس سے آٹوز اور ایک شوروم مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ زخمی ہونے افراد کو سول ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا، تاہم دھماکہ کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت امجد ولد محمد سکنہ کلاتک کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والوں کی شناخت محمد نسیم سکنہ سامی، رسول بخش ولد تاج بخش سکنہ کلاتک، عبداللہ ولد امیر بخش سکنہ بلیدہ، سلیم ولد عبدالرشید سکنہ بل نگور، سلیمان ولد محمد انور سکنہ شاہی تمپ اور شے مرید ولد خالد سکنہ دشتی بازار کے نام سے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بم ایک موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا جس کا نشانہ قریب گزرنے والی ایف سی کی گاڑی تھی تاہم ابھی تک ایف سی کے کسی بھی اہلکار کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر موصول نہیں ہوی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز