یکشنبه, جنوري 12, 2025
Homeخبریںقابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی سماجی کارکنوں پر یلغار، نامور...

قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی سماجی کارکنوں پر یلغار، نامور سماجی کارکن ملا لیاقت ولی کو بھی جبراً اغواء کرلیا

 

کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نامور سماجی کارکن ملا لیاقت ولی بھی قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری اغواء کا شکار ہوگئے ہیں۔

ملا لیاقت ولی کو کل رات قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے جبراً اغواء کرلیا۔ اس سے پہلے اوست ویلفئیر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری قیوم وفا کو قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے اغوا کرلیا جس کے بعد کل رات کو اوست ویلفئیر آرگنائزیشن کے چئیرمین محمد جان دشتی اور عبدالقیوم وفا کے بھائی جو اپنے بھائی کی تلاش میں کراچی آئے تھے کو بھی جبری اغوا کا شکار بنالیا۔

کل ہی کے دن نامور سماجی کارکن ملا لیاقت ولی کو بھی قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے جبری اغواء کا شکار بنا لیا جس سے ایک بات ثابت ہوتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج مقبوضہ بلوچستان میں سماجی کام بھی برداشت نہیں کرسکتا جس کی وجہ سے اس نے سماجی کارکنوں کے خلاف یلغار کر رکھا ہے اور ایک ایک کرکے تمام سماجی کارکنوں کو اغواء کرکے اپنی اذیت گاہوں میں منتقل کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز