شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںتہران: پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت اہم شخصیات کے رہائشی علاقے میں...

تہران: پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت اہم شخصیات کے رہائشی علاقے میں آگ لگ گئی

 

تہران(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت اہم شخصیات کی رہائشی علاقے میں آگ لگ گئی۔

تہران میں واقع رہائشی کمپلیکس میں موجود پارک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جب کہ اس رہائشی کمپلیکس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت دیگر اہم شخصیات رہائش پذیر ہیں، تہران پولیس کے ڈپٹی چیف نے رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق رہائشی کمپلیکس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی سمیت دیگر کمانڈرز اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رہائش پزیر ہیں جب کہ پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ، سابق کمانڈر اور پارلیمنٹ کے موجودہ اسپیکر کی رہائش بھی اسی جگہ ہے۔

ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ قاسم سلیمانی بھی اسی جگہ رہائش پذیر تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ جون کے آخر سے ملٹری، انڈسٹریل، نیو کلیئر، آئل ریفائنریز، پاور پلانٹس اور دیگر کاروباری مقامات پر آگ لگنے کے کافی واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایرانی تنصیبات پر سائبر حملوں میں بیرونی حکومتیں ملوث ہوسکتی ہیں تاہم ایران نے آتشزدگی کے دیگر واقعات میں ان کے ملوث ہونے کے امکان کو خارج کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز