مستونگ/ڈیرہ مراد جمالی(ہمگام نیوز) مستونگ روڑ کے قریب تالاب میں نہاتے وقت بچہ ڈوب کر جاں بحق، جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت محمد یونس کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لینے کے بعد ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
ڈیرہ مراد جمالی سٹی کی صحبت صوبر ہوٹل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں پاکستان آرٹسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن نصیرآباد کے صدر گل میر جمالی شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے شخص کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔