دمشق(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق شمالی شام میں سبزیوں کی ایک مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور انیس دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ دھماکا راس العین کے سرحدی دیہات میں ہوا، جہاں ترکی کے حمایت یافتہ باغی سرگرم ہیں، میڈیارپورٹس کے مطابق دھماکا ایک کار کی مدد سے کیا گیا جبکہ دیگر ذرائع کہہ رہے ہیں کہ بم ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔
زخمیوں میں سے چند کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، ترک وزارت دفاع نے اس حملے کا الزام کرد باغیوں پر عائد کیا ہے، دمشق حکومت کا اس دھماکے پر فی الحال رد عمل سامنے نہیں آیا۔