کوئٹہ (ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے لعل محمد کی والدہ نے ان کی بازیابی کی اپیل کردی۔
لعل محمد کی بوڑھی والدہ اور لواحقین کے مطابق لعل محمد ولد سید خان سکنہ کلی حاجی علی اکبر چاغی کو قابض پاکستانی فوج نے 2013 کو جبری طور پر اغواء کرکے ریاستی ٹارچر سلوں میں منتقل کردیا جو سات سال بعد ابھی تک بازیاب نہ ہو پائے ہیں۔
لعل محمد کی بوڑھی والدہ اور خاندان والوں نے اپیل کی ہے کہ لعل محمد کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے۔