کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان کہا کہ پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری اغواء ہونے والے افراد کو بازیاب کرکے ان کے لواحقین کو عید کی خوشیاں منانے کا موقع دیا جائے۔
نصراللہ بلوچ نے مزید کہا کہ جبری اغواء ہونے والے افراد کے لواحقین اس امید میں بیٹے ہیں کہ عید کے اس خوشی کے موقع پر ان کے پیارے بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ آئیں گے اور ہم اسی آس میں ہیں کہ حکومت ہمیں مایوس نہیں کرے گی اور عید کے موقع پر جبری اغواء افراد کو بازیاب کرکے ان کے گھر والوں کو خوشیوں کا تحفہ دے گی۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ جبری اغواء افراد کے مسئلے کو ملکی قوانین کے مطابق حل کیا جائے اور انہیں بازیاب کیا جائے تاکہ ان کے لواحقین ذہنی اذیت سے نجات حاصل کریں۔