چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںحب: روڑ حادثے میں ایک شخص جانبحق ایک زخمی، ندی سے ایک...

حب: روڑ حادثے میں ایک شخص جانبحق ایک زخمی، ندی سے ایک لاش برآمد

 

حب(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر حب میں پیش آنے والے روڑ حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ ہمدرد یونیورسٹی کے قریبی ندی سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حب شہر کے قریب بھوانی کے مقام پر ڈمپر اور فیلڈر کار میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں حب کا رہائشی سید صابر شاہ جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی زخمی ہوگیا، لاش اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہمدرد یونیورسٹی کے قریبی ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی، تاہم ابھی تک لاش کی شناخت نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز