کوئٹہ (ہمگام نیوز) 3 سال پہلے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری اغواء کے شکار گل شیر بلوچ کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ 3 سال مکمل ہوگئے مگر گل شیر بلوچ ابھی تک بازیاب نہیں ہو پائے۔
لواحقین کے مطابق گل شیر ولد محمد جان کو آج سے تین سال قبل 16 اگست 2017 کو مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت سے قابض پاکستانی فوج نے اغواء کرکے ریاستی عقوبت خانوں میں منتقل کردیاتھا جو تین سال مکمل ہونے کے بعد بھی ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکے۔
لواحقین نے مزیدکہا کہ حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ گل شیر بلوچ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے۔


