کوئٹہ (ہمگام نیوز) غلام نبی مری کے معصوم بچوں نے حکومت اور ملکی اداروں سے اپنے والد کے بازیابی کی اپیل کردی۔
غلام نبی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ہمارے والد غلام نبی مری ولد صالح محمد کو قابض پاکستانی فوج نے 2009 کو جبری طور پر اغواء کرکے ریاستی عقوبت خانوں میں منتقل کردیا تھا جنہیں 2 سال بعد نیم مردہ حالت میں رہا کردیا گیا تھا، مگر 4 سال بعد 2015 میں اوتھل کے مقام پر ایک بار پھرانہیں جبری طور پر اغواء کیا گیا جو 5 سال بعد ابھی تک رہا نہیں ہو پائے۔
غلام نبی کے بچوں نے حکومت و ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے والد کو منظر عام پر لایا جائے۔


