سه شنبه, مې 20, 2025
Homeخبریںکولواہ واقعے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، تنظیم کو چند سازشی لوگ...

کولواہ واقعے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، تنظیم کو چند سازشی لوگ بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں: بی آر اے

کولواہ واقعے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، تنظیم کو چند سازشی لوگ بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں: بی آر اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں آواران کے علاقے کولواہ سے چھ افراد کو اغوا کرنے کے واقع سے تنظیم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

سرباز بلوچ کا کہنا تھا کہ چند عرصہ قبل ایک کمانڈر کو کرپشن کرنے اور تنظیمی قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر چند ساتھیوں سمیت تنظیم سے فارغ کیا گیا تھا جن کی اہلیت اور قوت سے سب واقف ہیں۔

مزکورہ کمانڈر کے کرپشن اور دیگر معاملات سے بلوچستان کے لوگ واقف ہیں اور یہ بھی کہ ان کو کون بی آر اے کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کررہا ہے۔

چند عرصہ قبل تمپ سے تعلق رکھنے والے ایک علاقائی کمانڈر نے ایک نہتے شخص کو چند تولہ سونے کی لالچ میں شہید کردیا، تنظیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی تو وہ علاقائی کمانڈر فرار ہوکر اس کمانڈر کے پناہ میں چلا گیا جس کو تنظیم نے کرپشن اور قومی مفادات کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نکال دیا تھا۔

بی آر اے واضع کرتی ہے کہ کولواہ میں اغوا کے واقع سے تنظیم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

سرباز بلوچ کا کہنا تھا کہ بی آر اے عالمی جنگی قوانین کے عین مطابق بلوچستان کی جنگ آزادی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے اور ہم مستقبل میں بھی جنگی قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز