چهارشنبه, مې 21, 2025
Homeخبریںجنوبی وزیرستان میں فوج کی بربریت، متعدد افراد گرفتار

جنوبی وزیرستان میں فوج کی بربریت، متعدد افراد گرفتار

جنوبی وزیرستان میں فوج کی بربریت، متعدد افراد گرفتار

جنوبی وزیرستان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں قابض پاکستانی فوج پر طالبان کی طرف سے حملے کے بعد فوج نے تحصیل شکتوئی میں بربریت کرتے ہوے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل شکتوئی میں قابض فوج نے چادر و چاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے ہوے 200 سے زیادہ نوجوانوں کو جبری طور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

اس کے علاوہ شمالی وزیرستان کے تحصیل میر علی میں بھی قابض فوج نے چھاپے مارے ہیں اور وہاں سے 10 نوجوانوں کو بھی جبری طور پر اغواء کرلیا ہے۔

واضح رہے آج سے کچھ دن پہلے قابض پاکستانی فوج کو مسلح افراد نے بم دھماکے کا نشانہ بنایا تھا جس سے قابض فوج کا لیفٹنٹ سمیت تین فوجی اہلکار ہلاک ہوے تھے، جس کے بعد نام نہاد فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر عوام کے ساتھ ناروا سلوک کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز