سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںسعودی پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں...

سعودی پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا ایک بمبار ڈرون تباہ

سعودی پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا ایک بمبار ڈرون تباہ

یمن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے قائم کردہ عرب عسکری اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا ایک بمبار ڈرون تباہ کر کے سعودی عرب پر حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں شہری آبادی پر حملے کے لیے ایک بمبار ڈرون مملکت کی طرف چھوڑ تاہم عرب اتحادی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بمبار ڈرون کو مار گرایا۔

ترجمان نے حوثی باغیوں کی طرف سے ڈرون طیاروں‌کے حملے کوبین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرا دیتے ہوئے عالمی اداروں سے حوثیوں‌کی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

ادھر یمن کی سرکاری فوج نے کل اتوار کو جاری ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اگست کے مہینے میں حوثی ملیشیا نے صنعا، صعدہ، الجوف اور البیضا میں حوثیوں کے 23 ڈرون طیارے تباہ کیے۔
مشرقی صنعا میں مھم کے محاذ پر حوثیوں کے 11 ڈرون طیارے تباہ کیے گئے۔ البیضا میں 5، الجوف میں 6 اور صعدہ کے علاقے باقام محاذ پرحوثیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز