سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںیورپی کونسل ترکی کی آبی وسائل میں یک طرفہ مداخلت پر انقرہ...

یورپی کونسل ترکی کی آبی وسائل میں یک طرفہ مداخلت پر انقرہ کے خلاف پابندیاں عاید کرنے پر غور کرے گی: فرانس

یورپی کونسل ترکی کی آبی وسائل میں یک طرفہ مداخلت پر انقرہ کے خلاف پابندیاں عاید کرنے پر غور کرے گی: فرانس

فرانس (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یویس لی ڈریان نے کہا ہے کہ ستمبر کے آخر میں منعقد ہونے والی یورپی کونسل کے اجلاس میں بحیرہ روم میں ترکی کی مداخلت اور انقرہ اور یونان میں ہونے والی کشیدگی پرغور کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی کونسل ترکی کی آبی وسائل میں یک طرفہ مداخلت پر انقرہ کے خلاف پابندیاں عاید کرنے پر غور کرے گی۔

لی ڈریان نے “فرانس انٹر” ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ کے آخر میں یورپی کونسل کے اجلاس میں ترکی اور یونان کے درمیان کشیدگی پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں‌ نے کہاکہ حال ہی میں‌ برلن میں ہونے والے یورپی وزرا خارجہ کے اجلاس میں ترکی اور یونان کے درمیان تنازع اور اس پر ترکی کے خلاف جوابی آپشنز پرغور کیا گیا۔

خیال رہے کہ یورپی یونین اور ترکی کے درمیان کئی امور پر کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ خاص طور پر فرانس اور ترکی کے درمیان لیبیا کے مسئلے، غیرقانونی تارکین وطن کے ساتھ ساتھ مشرقی بحیرہ روم میں گیس کے ذخائر پر سخت تناؤ پایا جا رہا ہے۔

لی ڈریان نے مزید کہا کہ ہم ترکی سے کہتے ہیں اب سے جب تک یورپی کونسل کے اجلاس نہیں ہوتے ہیں، مشرقی بحیرہ روم میں کسی قسم کی مداخلت نہ کی جائے۔ اس مسئلے پر بات کرنا ترکوں پر منحصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز