یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںایران اور ترکی عرب ملکوں میں مداخلت کرنے سے باز آئیں: عرب...

ایران اور ترکی عرب ملکوں میں مداخلت کرنے سے باز آئیں: عرب لیگ

قاہرہ(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق عرب لیگ نے ایک بار پھر عرب ملکوں میں ایران اور ترکی کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے ان دونوں ملکوں سے عرب امور میں مداخلت سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام زکی نے بدھ کے رز ایک لیگ کے وزرا خارجہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ترکی اور ایران کی عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت عیب ہے اور اسے ہرصورت میں بند کیا جانا چاہیے۔

اجلاس کے بعد قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے‌خطاب میں انہوں نے کہا کہ انقرہ اور تہران عرب ممالک کی قیمت پر اپنے مفادات کے حصول کی کوشش کررہے ہیں۔ عرب ممالک میں مداخلت پر عرب قیادت میں ایران اور ترکی کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

لیبیا کے معاملے پر بات کرتے ہوئے حسام زکی نے کہا کہ ہمیں لیبیا میں جاری تنازع کے حل کے لیے بہت محتاط کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں‌ نے کہا کہ ہمیں لیبیا میں قیام امن کی کوششوں کی کامیابی پرمایوس نہیں ہونا چاہیے۔ توقع ہے کہ اس حوالے سے جلد بڑی پیش رفت ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں عرب لیگ عہدیدار کا کہنا تھا کہ عرب لیگ کے وزرا خارجہ سطح‌کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر بات چیت کی گئی ہے مگر اس حوالے سے کسی متفقہ فیصلے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔ فلسطین کی طرف سے پیش کردہ فارمولے پر عرب ممالک میں اختلاف رائے موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز