شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںحفیظ اللہ محمد حسنی کے اغوا کا اعتراف کرنے کے باوجود...

حفیظ اللہ محمد حسنی کے اغوا کا اعتراف کرنے کے باوجود پاکستانی فوج نے انہیں قتل کردیا۔ بی این ایم

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ چار سال قبل دالبندین سے لاپتہ حفیظ اللہ ولد رحیم محمد حسنی کی مسخ شدہ لاش چاغی میں پل چوٹو کے مقام سے ملی ہے۔ انہیں قتل کرنے کے بعد بے گور و کفن دفنا دیا گیا تھا جو حالیہ بارشوں اور پانی کےبہاؤسے ظاہر ہوگئی تھی۔  پیشے کے اعتبار سے کاشتکار حفیظ اللہ کو 30 اگست 2016 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ حفیظ اللہ کے چھوٹے بھائی نعمت اللہ نے ایک پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ اس کے بھائی کو سکیورٹی فورسز نے ان کے گھر کلی قاسم خان سے اغوا کیا تھا۔حفیظ اللہ کی والدہ نے گزشتہ سال بی بی سی سے بات کرنے کے علاوہ کوئٹہ پریس کلب کےسامنے وائس فار بلو چ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے کی بازیابی کے بدلے میں پاکستانی فوج کے ایک میجر میجر نوید نے  68 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ رقم کی ادائیگی کے باوجود حفیظ اللہ کو بازیاب نہیں کیا گیا۔

بی این ایم ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں اس طرح کے بے شمار واقعات کئی سالوں سے رونما ہورہے ہیں لیکن متاثرین خوف کی وجہ سے سامنے نہیں آتے۔ گوکہ حفیظ اللہ کی والدہ کی جانب سے انکشاف کے بعد میجر نوید کو کورٹ مارشل کرانے کا دعویٰ کیا گیا لیکن پاکستانی فوج کے دعوؤں اور  بیانات پر نہ صرف بلوچ قوم بلکہ کئی پاکستانی غیر بلوچ صحافی بھی اعتراض کر چکے ہیں۔ فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سےاگست 2019 کو دعویٰ کیا گیا کہ فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے میجر نوید کی فیلڈجنرل کورٹ مارشل کی سزا کی توثیق کی ہے لیکن اس اعتراف اور قبولیت کے باوجود حفیظ اللہ پاکستان فوج کے ہاتھوں قتل اور بے گور و کفن ہونے سے نہیں بچ سکے۔ حفیظ اللہ کی قتل جیسے واقعات سے پاکستانی فوج بلوچ قوم کو کھلا  پیغام دے رہی ہے کہ اگر کسی نے فوجی بربریت کو سامنے لانے کی کوشش کی تو اس کا انجام یہی ہوگا۔

ترجمان نے کہا آئی ایس پی آر کی جانب سے اپنے اہلکار کو سزا دینے کی اعلان ایک ڈھکوسلہ تھا۔ کیونکہ بلوچ نسل کشی ایک اہلکار یا ایک افسر  کا کام نہیں ہے بلکہ ریاستی فوج اور دیگرادارے بلوچ قوم کے خلاف صف آراء ہیں۔ اگر پاکستانی فوج کا اپنے اہلکار کے حوالےسے انکشافات میں رتی بھر سچائی ہوتی توحفیظ اللہ زندہ واپس آتا۔ حفیظ اللہ محمد حسنی کےاغوا کو قبول کرنے کے باوجود پاکستانی فوج نے انہیں ”مارو اور پھینکو“ پالیسی کا نشانہ بنایا۔ایسے اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی فوج کو یقین ہے کہ ایسے ہولناک بربریت کےباوجود انھیں کوئی پوچھ نہیں سکتاہے۔

بی این ایم ترجمان نے کہا کہ بلوچ قومی تحریک میں دیگر جنگی جرائم کے علاوہ پاکستانی فوج بڑے  پیمانے پر اغواء برائے تاوان میں ملوث ہے۔ پاکستان کا بلوچستان کے معدنی وسائل سے جی نہیں بھرا  تو اغوا برائے تاوان کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس سےپاکستانی فوج اپنی ضروریات کو پوری کرنے کے ساتھ بلوچ نسل کشی کو بھی منظم طریقےسے سرانجام دے رہا ہے۔ حفیظ اللہ ان میں سے محض ایک واقعہ ہے جس کا اعتراف خودپاکستانی فوج کر چکی ہے۔ اگر ایک میجر نوید کو سزا ہوئی ہے تو دوسرے ہزاروں لاپتہ افراد کی زندگیوں کا جوابدہ کون ہے۔ اس ضمن میں عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کے اداروں کافرض بنتا ہے کہ وہ ایسے دلخراش واقعات پر رد عمل دکھا کر پاکستان کو احتساب کے کٹہرےمیں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ تربت میں شاہینہ بلوچ کا قتل اور ریاستی اداروں کی خاموشی بھی بلوچ نسل کشی کا تسلسل اور بلوچ معاشرہ کو ایک روادارانہ مزاج سے سخت گیر مزاج پیش کرنے کی پالیسی ہے۔ بلوچ قوم ایک سیکولر قوم ہے جہاں عورت کو عزت اور اعلیٰ مقام حاصل ہے۔ خونی جنگوں میں جب کوئی خاتون فریقین کے درمیان میں آئے توجنگیں بند اورخون معاف کیے جاتے ہیں۔ پاکستان کی کالونی بننے اور ریاستی سربراہی میں مذہبی انتہا پسندی نےبلوچ معاشرے پر بھی اثرات مرتب کئے ہیں۔ گزشتہ مہینے تربت آپسر میں حیات مرزا بلوچ کی والدہ نے بھی اسی امید سے فریاد کی تھی کہ ایک عورت کے احترام میں ایک معصوم نوجوان کی جان بخشی جائے گی لیکن وہ شاید یہ نہیں جانتی تھی کہ مارنے والے انسانی اقدار سےمحروم درندے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز